ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ہوٹل کی عمارت غیر قانونی قرار دے کر منہدم

اڈپی: ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ہوٹل کی عمارت غیر قانونی قرار دے کر منہدم

Sat, 26 Mar 2022 14:13:00    S.O. News Service

اڈپی،26/ مارچ (ایس او نیوز) اڈپی سٹی میونسپالٹی کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے نام پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہر میں واقع ایک ہوٹل کی عمارت منہدم کر دی گئی جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اڈپی جامع مسجد روڈ پر زارا کامپلیکس کے نام سے واقع یہ عمارت ایس ڈی پی آئی کے ڈسٹرکٹ صدر کی تھی ۔ اس عمارت میں زارا اور زیتون کے نام سے دو ہوٹل چلائے جارہے تھے۔

انہدامی کارروائی کی قیادت میونسپل کمشنر اور دیگر افسران نے کی جس میں اڈپی تحصیلدار، ٹاون پولیس اسٹیشن کے ایس آئی پرمود مار اور دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔ حفاظتی نقطہ نظر سے بڑی تعداد  میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ عمارت ڈھانے کے لئے دو جے سی بی مشینیں ، ایک کرین اور ٹرکس کا انتظام کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ انہدامی کارروائی کے موقع پر اس علاقے میں موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت پر روک لگائی گئی تھی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ جامع مسجد کے سامنے اس جگہ پر پہلے گجری کی دکان موجود تھی ۔ الزام یہ لگایا جا رہا تھا کہ مسجد سے یہ جگہ لیز پر لینے کے بعد قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے یہاں پر ہوٹل تعمیر کیے گئے تھے ۔ کچھ مہینے قبل عدالت کی طرف سے اس عمارت کو ہٹانے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ عمارت کو ڈھانے کے لئے عدالتی احکام موجود ہونے کے باوجود میونسپالٹی کی طرف سے اس پر عمل نہ کیے جانے کے خلاف کاونسلرس نے سابقہ عام میٹنگ کے دوران سخت اعتراض جتایا تھا جس کے بعد عمارت کو ڈھانے کا اقدام کیا گیا ہے۔ 


Share: